Tickerسب کے لیے سب کچھ

بات تھپڑ تک جا پہنچی ، عامر لیاقت اور فواد چوہدری کے مابین سخت لفظی حملوں کے بعد اچانک کیا خبر آگئی ؟ جانیں 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بات تھپڑ تک جا پہنچی ، عامر لیاقت اور فواد چوہدری کے مابین سخت لفظی حملوں کے بعد اچانک کیا خبر آگئی ؟ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کو وارننگ دے دی کہ وہ ان کے معاملات سے فاصلہ رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب میرے معاملات سے

فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا، ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا، بہتر ہے خاموش رہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا لیکن وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کے ساتھ تحریک انصاف کو بھی چھوڑ چکا ہوں اور مزید دو اراکین بھی بہت جلد مستعفی ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں نے استعفے کی وجہ بتادی تو پورا پاکستان دہل جائے گا اور قیامت آ جائے گی۔ عامر لیاقت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرپاس گورنر، علی زیدی اور فیصل وواڈا سمیت رہنماؤں نے کراچی تباہ کر دیا، اب سب کا مقابلہ کروں گا۔ جنہیں کراچی کو تباہ کرنا تھا انہوں نے تباہ کردیا اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ورنہ جو کچھ ہورہا ہے بہت برا ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس میرے سے بات کرنے کا وقت نہیں، عمران خان سے محبت ہے انہیں نہیں چھوڑوں گا۔ میرا گھر تباہ ہو گیا مگر حکومت نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ میں نے اپنے کروڑوں روپے کا گھر نیشنل بینک کے پاس گروی رکھا مگر مجھے قرض کے پیسے نہیں دیئے گئے۔ مجھے کسی کے کہنے پر قرضہ تک نہیں دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی میں عمران اسماعیل، علی زیدی اور فیصل واوڈا کے الگ الگ گروپ ہیں، میں نے تو الیکشن جیت کر پیسے نہیں کمائے لیکن باقی لوگوں نے بہت کچھ کمایا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button