Tickerنیا دن نئی امید

انا للہ وانا الیہ راجعون! پوری مسلم لیگ (ن)سوگ میں ڈوب گئی ،پارٹی صدردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کر گئے ، نجی ٹی وی نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے پرویز ملک کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک طویل عرصہ سے علیل تھے , آج دل کا دورہ پڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور کچھ دیر قبل انتقال کر گئے ہیں ۔

پرویز ملک پانچ مرتبہ ممبر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ، انہوں نے پہلی مرتبہ 1997 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن جیتا ، اس کے بعد سال 2002 کے عام انتخابات میں معرکہ مارا ۔ وہ سال 2010 کے ضمنی الیکشن میں بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، انہوں نے سال 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں بھی عوام کا اعتماد جیتا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button