Tickerلائم لائٹ

آریان  کیس میں انتہائی شرمناک انکشاف، ماڈل سہیلی نے منشیات کہاں چھپائیں؟

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کا دعویٰ

آریان  کیس میں انتہائی شرمناک انکشاف، ماڈل سہیلی نے منشیات کہاں چھپائیں؟

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے دعویٰ کیا ہے کہ کروز شپ پر شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی دوست ماڈل گرل مُن مُن دھمیچا منشیات ’’سینیٹری پیڈز ‘‘میں چھپا کر لے گئی تھی۔

این سی بی کیجانب سے مبینہ طور پر دھمیچا کیطرف سے سینیٹری پیڈز میں چھپائی گئی منشیات کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ این سی بی کے اہلکار کروز شپ میں مبینہ طور پر مون مون دھمیچا کے کمرے سے ملنے والے سامان میں موجود سینیٹری پیڈز سے نشیلی  گولیاں برآمد کررہے ہیں۔

چند روز پہلے بیورو نے ایک لگژری کروز شپ پر  ہونیوالی پارٹی میں چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کیمطابق آریان خان کے قبضے سے نہ تو منشیات ملیں اور نہ ہی ان کیجانب سے منشیات استعمال کرنا ثابت ہوا لیکن اس کے باوجود انہیں گرفتار کیا گیا ۔

آریان منشیات کیس اسوقت انڈیا کا سب سے ہائی پروفائل  کیس بن چکا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button