Tickerلائم لائٹ

کنگنا رناوت کا شاہ رخ خان کو زناٹے دار تھپڑ۔۔۔ایسی بات کہہ دی کے سوشل میڈیا  پر آگ لگ گئی!!!

کنگنا رناوت کا شاہ رخ خان کو زناٹے دار تھپڑ۔۔۔ایسی بات کہہ دی کے سوشل میڈیا  پر آگ لگ گئی!!!

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان پر کو زناٹے دار تھپڑ رسید کر دیا۔ اُنہوں نے بالی ووڈ کنگ کو ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا۔

کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان پر طنز کے وار چلاتے ہوئے کہا ہے کہ جیکی چن نے بیٹے کی منشیات سکینڈل میں گرفتاری پر اپنی قوم سے معافی مانگی تھی لیکن۔۔۔

کنگنا نے اپنی ایک پوسٹ کو اپنے انسٹا گرام سٹوریز پر شیئر کیا ہے جسمیں انہوں نے یاد دلایا کہ کس طرح جیکی چن نے اپنے بیٹے جیسی جیکی چن کی منشیات سکینڈل میں 2014 میں پکڑے جانے کے بعد اپنی قوم  سے اعلانیہ معافی مانگی تھی۔

سوشل میڈیا پر جاری بحث کیمطابق کنگنا رناوت نے ھوالہ دیا کہ جیسی جیکی چن کو سات برس قبل پولیس نے 100گرام ماریجوانا اپنے اپارٹمنٹ میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا تھا جس پر جیکی چن نے اپنے مائیکرو بلاگ میں معافی تحریر کرتے لکھا کہ ایک عوامی شخصیت ہونے پر وہ شرمندہ ہیں اور دکھی ہیں، اُنکے بیٹے کی والدہ بھی کرب کا شکار ہے اور وہ بھی اپنے بیٹے کیطرف سے معافی کے طلب گار ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا  استعمال کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ کنگنا کے بنائے  ہیش ٹیگ سے بظاہر یوں ہی لگتا ہے کہ انہوں نے یہ بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حوالے سے جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اُن کا وہ بیان بھی زیر بحث ہے جسمیں اُنہوں نے کہا تھا کہ آریان کو اب خود کو درست کرنے کا موقع ملیگا اسلئے اُسے معافی نہیں ملنی چاہیے۔

کنگنا کے بیان کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ چکی ہے۔کوئی شاہ رخ خان یا ااریان خان کے حق میں تو کوئی کنگنا رناوت کے حق میں بولتا نظر آ رہا ہے۔

 

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button