Tickerنیا دن نئی امید

بلاول بھٹو ماموں بن گئے

بلاول بھٹو ماموں بن گئے

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختار بھٹو بھی ماں بن گئیں۔

بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری ٹوئٹر پر بختاور بھٹو نے سنائی۔

بختاور کی ٹویٹ کے بعد بلاول بھٹو نے بھی اپنے ماموں بننے کا ٹویٹ کر دیا جبکہ آصفہ بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ آفیشلی خالہ بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بختا ور بھٹو کی شادی 29جنوری 2021ءکو محمود چوہدری سے ہوئی جو پرانے لاہور کے مشہور کاروباری محمد یونس اور بیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں ۔

محمد یونس 1973ء میں متحدہ عرب امارت منتقل ہو گئے جہاں اُنہوں نے اپنا تعمیرات اورٹرانسپورٹ کا کاروبار شروع کیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button