fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

کیلی فورنیا کے جنگلات میں ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ

اگست 24, 2020 | 7:35 صبح

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کو ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ قرار دے دیا گیا ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ 10 لاکھ ایکڑ اراضی تک پھیل گئی ہے جب کہ تیز ہوا کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 14 ہزار فائر فائٹرز  ایک ہفتے سے جنگلات میں 2 درجن سے زائد مقامات پر لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں جب کہ آگ بجھانے کے لیے ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد لی جارہی ہے۔

آگ سے اب تک 700 سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکیں اور ہزاروں افراد انخلا پر مجبور ہوئے ہیں، شدید آگ کے باعث اطراف کے علاقوں میں درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے آگ کو بڑی آفت قراردے دیا ہے جب کہ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے سے جنگلات میں مزید آگ لگنے کا خطرہ ہے اور آگ سان فرانسسکو کے ساحلی علاقے تک پھیلنے کاخدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button