Tickerشہر شہر سے

لاہور پولیس نے معجزہ کر دکھایا۔۔۔

لاہور پولیس نے معجزہ کر دکھایا۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک)  ٹانگوں سے معذور شخص چند سیکنڈوں میں اسوقت اپنی ٹانگوں پر کھڑا ہو گیا جب ایک پولیس والے نے اسے  وہیل چیئر سے اٹھنے کو کہا اور اس نے پولیس والے کی بات مان لی۔

آپ سوچ رہے ہونگے کہ یہ معجزہ کہاں اورکیسے ہو گیا تو جناب یہ معجزہ ہوا ہے چوکی غالب مارکیٹ  میں جہاں ایک پولیس والا شہزاد نامی پیشہ ورگداگر کو پکڑ کر چوکی لے آیا۔

پولیس کیمطابق ملزم نے گداگری کیلئے جسمانی معذوری کا ڈھونگ رچایا ہوا تھا اور جیسے ہی پولیس والوں نے اسے  پولیس کے ’’مخصوص حربوں  کے استعمال ‘‘ کی دھمکی دی تو ملزم فوراً وہیل چیئر سے اتر کر کھڑا ہو گیا اور ایسے یہ معجزہ رونما ہوا۔

پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے  حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ معذوری کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

شہریوں  کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں اورچونکہ  پیشہ ورگداگری قانوناً جرم ہے اس لیے ایسے گداگروں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button