Tickerآج کا ایشو

ڈی جی آئی ایس آئی کون ہو گا؟ فواد چوہدری نے بتا دیا۔۔۔

ڈی جی آئی ایس آئی کون ہو گا؟ فواد چوہدری نے بتا دیا۔۔۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے انکشاف کیا کہ رات گئے وزیر اعظم اور آرمی چیف کی طویل نشست ہوئی جس میں یہ طے پا گیا ہےکہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کیلئے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا۔ اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے پر وزیراعظم اورآرمی چیف میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی اتھارٹی وزیراعظم کی ہے ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ گزشتہ رات وزیر اعظم اور آرمی چیف کی طویل نشست ہوئی۔ اُن کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں بہت قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں اور ملکی تاریخ میں یہ مثالی تعلقات ہیں ۔

فواد چودھری نے کہا کہ وہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آفس ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جو فوج یا سپہ سالار کی عزت میں کمی کا باعث بنے اورنہ ہی پاک فوج یا سپہ سالار کیجانب سےایسا کوئی قدم اٹھایا جائے گا جو سول گورنمنٹ کی عزت میں کمی کا باعث بنے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا دیکھتے ہیں ، ایسے لوگوں کی کوئی خواہش پوری ہونے والی نہیں ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button