Tickerنیا دن نئی امید

بریکنگ نیوز۔۔۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمدانجم ہی ڈی جی آئی ایس آئی ہونگے

نوٹیفکیشن کل تک جاری کردیا جائے گا

بریکنگ نیوز۔۔۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمدانجم ہی ڈی جی آئی ایس آئی ہونگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آرمی چیف اور وزیر اعظم کے طویل نشست کا فیصلہ سامنے آ گیا۔دونوں بڑوں میں طے پا گیا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ہوں گے اور نوٹیفکیشن بھی کل تک جاری کردیا جائے گا۔

ٹوئنٹی فور نیوز کے ذرائع کا دعویٰ  ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم احمد انجم ہی ہوں گے اور وہ آئندہ ہفتے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے جبکہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفکیشن بھی کل تک جاری کردیا جائے گا۔

6 اکتوبر کو پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں اور تقرریاں کی گئی تھیں جن کیمطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیاتھا۔

تقرریوں کے کئی روز بعد بھی ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا تھا جس کے بعد یہ بحث چھڑ گئی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان سمری پر دستخط کیوں نہیں کر رہے ، شاید وہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ہی ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر برقرار رکھنا چاہتے ہیں یا کسی اور کو اس عہدے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button