سوشل میڈیا

دوران شو اداکا رہ ملائکہ اروڑا کے ساتھ غیر مہذب حر کت۔۔منتطمین بھی دنگ رہ گئے

ممبئی(ما نیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا رئیلٹی شو میں شریک امیدوار کی جانب سے گال چھونے پر خوفزدہ ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق رئیلٹی شو ‘انڈیاز بیسٹ ڈانسر’ کا دوسرا سیزن شروع ہونے والا ہے اور ججز میں ملائکہ اروڑا بھی شامل ہیں۔اس کی لانچنگ تقریب میں اداکارہ ملائکہ بھی پہنچی تھیں ۔ اس حوالے سے انٹرویو میں ملائکہ نے بتایا کہ جب امیدوار نے مجھے چھوا تو میں

ڈر گئی تھی کیونکہ کورونا پھیل رہا ہے اور ایسے میں وہ امیدوار میرے پاس آیا اور میرے گالوں کو چھونے لگا۔
انہوں نے بتایا کہ اُس وقت میں بہت بری طرح ڈر گئی تھی کیونکہ سوچ رہی تھی کہ کہیں اس نے ہاتھ سینیٹائز کیے ہیں یا نہیں۔یہ دیکھ کر شو کے منتطمین بھی دنگ رہ گئے۔ یا د رہے کہ ملا ئکہ اروڑا کی اربا ز خان سے طلاق کے بعد ادا کار ارجن کپور سے دوستی کی خبریں بھی سو شل میڈیاکی زینت بنتی رہتی ہیں تا ہم ابھی تک ادا کارہ کی جا نب سے ان کے ساتھ شا دی کے حوا لے سے کو ئی بیان سامنے نہیں آسکا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button