Tickerآج کا ایشو

عائشہ  اکرم کو گرفتار کرنے کی تیاری۔۔۔ ٹک ٹاکر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

آڈیوز اور تحریری بیان کی ویڈیوز کے لنک خبر میں موجود ہیں

عائشہ  اکرم کو گرفتار کرنے کی تیاری۔۔۔ ٹک ٹاکر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ گریٹر اقبال پارک کی مشہور ٹک ٹاکڑ عائشہ اکرم  ریمبو کیلئے گڑھا کھودتے کودتے خود کیلئے گڑھا کھود بیٹھی۔ کیس میں انتہائی اہم پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ پولیس نے عائشہ اکرم کیخلا قابل اعتراض ویڈیوز بنوانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دنیا نیوزکےذرائع کیمطابق پولیس  اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ عائشہ اکرم نےمرضی سےقابل اعتراض ویڈیوز بنوائیں اورسوشل میڈیاپر وائرل کیں۔

قابل اعتراض ویڈیوز بنوانے اور وائرل کرنے پر عائشہ اکرم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کیلئے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے بھی طلب کر لی گئی ہے ۔

پولیس کیمطابق مرضی سے قابل اعتراض ویڈیوز بنوانا اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے،حال ہی میں ٹک ٹاکر عائشہ اور ریمبو کی کئی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہوئیں ہیں ۔

یوم آزادی کے لگ بھگ دو  ،تین روز بعد ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں عائشہ اکرم کیساتھ یوم آزادی پر سینکڑوں افرادنے دست درازی کی تھی اورکپڑے بھی پھاڑ دیے تھے۔

یوم آزادی پر یہ واقعہ توسامنے نہ آیا  لیکن دو  سے تین روز گزر جانے کے بعدوہ ویڈیو منظرعام پر آئی جس کےبعد ہر طرف کہرام مچ گیا  اور کیس ہائی پروفائل ہو گیا کیونکہ وزیر اعظم نے اس کا نوٹس لے لیا۔ پولیس نےاس کیس میں درجنوں افراد گرفتار کیے  اور اسی کیس علاقہ ایس ایچ او سے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن  تک معطل ہوئے۔

ہر گزرتے دن یہ کیس ایک نیا موڑلےلیتا ہے۔حال ہی میں عائشہ اکرم  نے اپنے تحریری بیان میں انکشاف کیا تھا کہ ریمبو اور اس کےگینگ نے اس کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا رکھی تھیں جس کے تحت اس کو بلیک میل کیا جاتا تھا۔

عائشہ اکرم نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کو اپنا تحریری بیان جمع کروا یا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پرگریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے بنایا جبکہ ریمبو نے میری متعدد نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں اور ان ویڈیوز کے ذریعے مجھے بلیک میل کرتا ہے۔

عائشہ کے تحریری بیان کی ویڈیو دیکھیں۔۔۔

عائشہ نےریمبو پر دس لاکھ روپے بلیک میلنگ کے ذریعے ہتھیانے کا بھی الزام لگایا جس پر  ریمبو کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم ریمبو نے بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے اپنی بات عوام تک پہنچا لی  جس پر چار پولیس اہلکار معطل کر دیے گئے تھی۔

ریمبو نے انکشاف کیا کہ تمام قابل اعتراض ویڈیوز عائشہ اکرم نے خود اپنی خواش پر بنوائیں۔ اس نے مزیدکہا تھا کہ لڑکی کی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا ۔ابھی یہ بحث جاری ہی تھی کہ ریمبو اور عائشہ اکرم کی آڈیوز سامنے آ گئیں۔۔۔

آڈیوز نیچے دیے گئے لنک سن سکتے ہیں:

پولیس ذرائے کیمطابق ریمبو کے بیان اور اب تک کی پولیس کی تحقیقات کے بعد عائشہ اکرم کیخلاف بھی قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button