Tickerشہر شہر سے

مریم نواز نے عمران خان پرانتہائی  گھنائونا ’’الزام  ‘‘لگا دیا

مریم نواز نے عمران خان پرانتہائی  گھنائونا ’’الزام  ‘‘لگا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جو جادو ٹونےسے ملک چلا رہے ہیں وہ جنتر منتر سے پٹرول اورآٹا سستا کیوں نہیں کرتے، جب آپ جنات کے ذریعے یہ سب کرینگے تو نتیجہ پھر یہی نکلےگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا،’’عمران خان آئین کو روند کر آئے ہیں ، سازش کرنا عمران خان کی پہچان ہے، ن لیگ کی جدو جہد عمران خان جیسے شخص کے خلاف ہے،گرفتاری سے ڈرتی ہوں نہ نیب سے، اپنے موقف کیلئے دوسری درخواست بھی دینی پڑی تو دونگی، مجھے ڈرانے والے بھول میں ہیں، پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں، آخری فیصلے کا انتظار ہے ۔آج آپ کو بھی ’’ووٹ کی عزت دو‘‘ یاد آگیا ہے  تو کیا آپ نے قوم کو بیوقوف سمجھ رکھاہے ‘‘۔

مریم نواز نے کہا،’’نوکری چاکری کرنیوالے کو صرف نوکری چاکری ہی کرنی چاہئے، نواز شریف بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا ، عمران خان آئینی وزیر اعظم ہیں اور نہ ہی سلیکٹڈ ہیں، جناب کچھ اور کہہ رہے ہیں، آپ کا حساب کچھ اور ہے، ایسے لوگوں پرہنسی آتی ہے، یہ وزیر اعظم کی کرسی پر قابض ہیں‘‘۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button