fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

شام میں عرب گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی جس کے سبب شام میں مکمل اندھرا چھا گیا اور ملک بھر میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

اگست 24, 2020 | 8:21 صبح

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے وزیر بجلی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دمشق کے علاقے میں رات گئے پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے ،جس کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے ۔

حکام کے مطابق کچھ پاور اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال کردی گئی ہے جبکہ صوبوں میں آہستہ آہستہ بجلی کی فراہمی بحال کی جائے گی۔

ایک  وزیرکے مطابق دھماکے میں کسی دہشت گردی کی کارروائی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button