Tickerوومنزہ

خاتون نے بچے پیدا کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔۔۔21 سالوں میں کتنے بچے اور کتنے مزید پیدا کرنے کا ارادہ؟؟؟

خاتون نے بچے پیدا کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔۔۔21 سالوں میں کتنے بچے اور کتنے مزید پیدا کرنے کا ارادہ؟؟؟

نیو یارک (ویب ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے 35سال کی عمر میں 11بچوں کو پیدا کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

امریکی اخبار ’’دی سن‘‘کیمطابق نیویارک کی رہائشی اس خاتون کا نام ویرونیکا میریٹ ہے جو اب35سال کی ہے اور بارہویں بچے کی ماں بننے والی ہے۔

 ویرونیکا کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار محض 14سال کی عمر میں حاملہ ہوئی اور نویں کلاس کی طالبہ تھی ۔

ویرونیکا کی پہلی بیٹی وکٹوریا اب 21سال کی ہے جس کے بعداس نے چند سال کا وقفہ کیا اور پھر لگ بھگ ہر سال ایک بچے کو جنم دیتی رہی۔

وکٹوریا کے بعد اینڈریو پیدا ہوا جو اب 16سال کا ہے اور اُسکے بعد بالترتیب ایڈم 15سال، میرا13سال، ڈیش 12سال، ڈارلا 10سال، مارویلس 8سال، مارٹیلیا6سال، ایمیلیا4سال، ڈیلیلہ3سال اور ڈونوان 1سال کا ہے۔

ویرونیکا نے پہلی شادی کی اور اس میں سے دو بچے پیدا ہوئے لیکن پھر اُس نے طلاق لیکر 37سالہ مارٹی کیساتھ شادی کر لی جس سے باقی تمام بچے پیدا ہوئے۔

ویرونیکا نے بتایاِ،”میں نے ہائی سکول امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس کیا اور دوبار کالج میں داخلہ لیا لیکن دونوں بار میں بیمار پڑ گئی۔ مجھے گردوں کی بیماری لاحق ہوئی اور گزشتہ سال میرا ایک گردہ نکال دیا گیا۔ اس کے باوجود میں مزید بچے پیداکرنا چاہتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ کم از کم 17بچے پیدا کروں۔“

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button