Tickerسوشل میڈیا

میک اپ آرٹسٹ سے اینکر بننے والی یوٹیوبر گندی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے پر گرفتار

میک اپ آرٹسٹ سے اینکر بننے والی یوٹیوبر گندی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے پر گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک)  مشہور اینکر اور یو ٹیوبر حنا محمود ڈوگر کو  گندی ویڈیوز بنانے، افسران کو بلیک میل کرنے اور  ایسی ویڈیوز رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

مقامی میڈیا رپورٹس کیمطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کےسائبر کرائم ونگ نے نواب ٹاؤن میں چھاپہ  مارکراعلیٰ افسران کوبلیک میل کرنے والی مشہور اینکر اور یوٹیوبر خاتون کوگرفتار کرلیا ۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کیمطابق پنجاب اور وفاقی اداروں کے افسران نے درخواست دی تھی کہ حنا محمود نامی لڑکی جو ایک یوٹیوب چینل چلا رہی ہےوہ  اُنہیں  بلیک میل کر کے پیسوں کا مطالبہ کرتی ہے جس پر ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مارکرحنا محمود کونواب ٹاون سےگرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کیمطابق حنا محمود کے موبائل سے مختلف افسروں کی درجنوں گندی ویڈیوزاورتصاویربرآمدکر نے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button