Tickerشہر شہر سے

اللہ خیر کرے۔۔۔ بختاور بھٹو کا نومولود بیٹا’’ آئی سی یو ‘‘میں

اللہ خیر کرے۔۔۔بختاور بھٹوکا نومولود بیٹا’’ آئی سی یو ‘‘میں

کراچی (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا نومولود بیٹا  آئی سی یو میں داخل ہے۔

مقامی میڈیا ڑپورٹس کیمطابق بختاور بھٹو کا کہنا  ہے کہ ان کے بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کردیاہے۔

پیپلز پارٹی کارکنان میں تشویش کے باعث ٹوئٹر پیغام کے ذریعے اُنہوں نے بتایاکہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریباایک ماہ پہلے ہوئی ہے جس کے باعث نومولود کو طبی مسائل کے پیشِ نظر بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

بختاور بھٹو نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش پر آپ سب کی محبتوں اور چاہتوں کا شکریہ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بیٹا اگرچہ فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن رو بہ صحت ہے، اسےاپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button