لمحہ ویب

55مختلف ڈیزائن ،ہونڈا 125کے نئے ماڈل میں کیا کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں اور قیمت کتنی ہے ؟ جانیں 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )55مختلف ڈیزائن م،ہونڈا 125کے نئے ماڈل میں کیا کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں اور قیمت کتنی ہے ؟ جانیں ۔۔۔  اٹلس ہنڈا نے ہنڈا سی جی 2022,125ءکا نیا ماڈل متعارف کروا دیا ،نئے ماڈل کی پہلی کھیپ چکوال پہنچ گئی۔نئے ماڈل میں 55مختلف ڈیزائن ترتیب دئیے گئے ہیں کیک کاٹ کر نئے ماڈل کا افتتاح کیاگیا۔ ہنڈا 125کے 2022ءکے نئے ماڈل میں انجن

کے 37مختلف ڈیزائن اور فریم کے 18مختلف ڈیزائن تبدیل کیے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہنڈا125،2022ءماڈل انتہائی خوبصورت اور جدید ماڈل کے طورپر سامنے آیا ہے۔اٹلس ہنڈا کے چکوال میں نئے ماڈل کی تعارفی تقریب میں کیک کاٹنے کااہتمام کیا اس موقع پر ریحان موٹرز کے روح رواں چوہدری ریحان افضل نے بتایا کہ ہنڈا125کا نیا ماڈل بھرپور عوامی پذیرائی حاصل کرے گا۔کیونکہ نیے ماڈل میں جدت لائی گئی ہے۔ نئے ہونڈا 125 –2022 ماڈل کی قیمت 147،500 ہے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button