شہر شہر سے

کیا اب بھی زلزلے نہ آئیں؟پنجاب کے بڑے شہر میں باپ دو سال تک اپنی 14سالہ بیٹی کیساتھ ز ی ا د ت ی کرتا رہا، بھانڈا کیسے پھوٹا؟ گرفتار کر لیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک سفاک اور درندہ صفت باپ نے مبینہ طور پر اپنی ہی بیٹی کو ز ی ا د ت ی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 14 سالہ بیٹی سے مبینہ ز ی ا د ت ی کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم 2 سال سے بچی کوز ی ا د ت ی کا نشانہ بنا رہا تھا۔اقبال ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیٹی سے مبینہ ز ی ا د ت ی کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے تھانہ اقبال ٹاؤن نے شریفاں بی بی

خاتون کی مدعیت میں درج رپورٹ پر بھیکے وال پنڈ کے رہائشی عبدالرشید کو اپنی ہی بیٹی سے مبینہز ی ا د ت ی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او اقبال ٹاؤن پولیس اسٹیشن عمران قمر نے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ ملزم عبدالرشید کے خلاف درخواست بچی کی نانی نے دائر کی۔ملزم عبدالرشید اور کلثوم بی بی کی 16 سال قبل شادی ہوئی تھی، 4 سال پہلے کلثوم بی بی نے گھریلوں ناچاقی پر عبدالرشید سے طلاق لے کر دوسری شادی کرلی جبکہ ملزم 5 سالہ بیٹے اور 14 سالہ بیٹی کے ہمراہ گھر میں رہتا تھا۔پولیس کے مطابق درخواستگزار شریفاں بی بی 12 اکتوبر کو 2 سال بعد اپنے نواسے نواسی سے ملنے آئی تو اس کی نواسی نے اسے ساری صورت حال سے آگاہ کیا۔ جس پر شریفاں بی بی نے پولیس اسٹیشن میں عبدالرشید کے خلاف کارروائی کے لیے رپورٹ درج کروائی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی نانی شریفاں بی بی کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کی بنیاد پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button