Tickerشہر شہر سے

پاکستانی گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کرتے ہیں؟ جواب جان کر آپکے تمام اندازے غلط ثابت ہو جائیں گے

اکتوبر 14, 2021 | 6:01 شام

گوگل (مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر روز اور ہر وقت کوئی نا کوئی شخص کچھ نا کچھ سرچ کر رہا ہوتا ہے۔گوگل پر چیزیں سرچ کرنا اور نت نئی چیزوں کے متعلق گھر بیٹھے جان لینا بہت ہی آسان ہے لیکن اگر گوگل نہ ہوتو زندگی بہت مشکل ہوجاتی ہے۔درحقیقت انٹرنیٹ صارفین کا گوگل کے بغیر گزارہ ممکن ہی نہیں ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سیکنڈ میں

اوسطاً 63 ہزار، ہر منٹ میں 28 لاکھ، ہر گھنٹے میں 22 کروڑ 80 لاکھ، ہر دن میں 5 ارب 60 کروڑ سے زائد بار اور سال بھر میں 2 ہزار ارب سے زائد بار گوگل پر کچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے جس میں سے 16 سے 20 فیصد سرچز ایسی ہوتی ہیں، جنہیں پہلے کبھی سرچ نہیں کیا گیا ہوتا ہے۔یہ تو ایک عام سی بات ہوئی کہ دنیا بھر میں لوگ گوگل پر کیا سرچ کرتے ہیں اور کسے فالو کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میںگوگل سرچ انجن پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا جاتا ہے؟اگر اس کا جواب نہیں ہے تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ملک بھر میں تمام گوگل صارفین سرچ انجن پر سب سے زیادہ کیا سرچ کرتے ہیں؟اس حوالے سے گوگل کے آٹو سجیسٹ انجن کے ذریعے ایک بات سامنے آئی ہے جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے شہری دیگر ممالک کے برعکس سب سے زیادہ ڈرامے سرچ کرتے ہیں۔اسکے علاوہ بھارتی شہری گوگل پر سب سے زیادہ فلموں اور دیگر خوراکوں کی تلاش دیگر ممالک کے برعکس زیادہ کرتے ہیں۔خیال رہے کہ امریکہ میں یونیورسٹیز کو سب سے زیادہ گوگل کے ذریعے سرچ کیا جاتا ہے جبکہ افغانستان میں جنگی فلمیں زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button