سائنس و ٹیکنالوجی

15دن تک یہ کام کر لیں ورنہ آپکا فیس بک اکائونٹ لاک کر دیا جائیگا، فیس بک کی جانب سے نئے نوٹیفکیشن نے صارفین کو پریشان کر دیا

اکتوبر 14, 2021 | 10:52 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ کو فیس بک پر ایک نیا نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے جس میں 15 اکتوبر 2021 تک ایک مخصوص سیٹنگ کو ان ایبل کرنے کا کہا گیا ہے اور ایسا نہ کرنے پر اکاؤنٹ کو لاک کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے؟درحقیقت یہ نوٹیفکیشن فیس بک کے لگ بھگ تمام ایسے صارفین کو بھیجا گیا ہے جن کے فرینڈز اور فالوورز کی تعداد کافی زیادہ ہے اور انہیں فیس بک پروٹیکٹ کو

ان ایبل کرنے کا کہا گیا ہے۔کمپنی کے نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے ‘ فیس بک پروٹیکٹ کو 15 اکتوبر 2021 تک ٹرن آن کرلیں، اگر ایسا نہیں کرتے تو اکاؤنٹ کو اس وقت تک کے لیے لاک کردیا جائے گا جب تک سیٹنگ ان ایبل نہیں کرتے’۔اکثر افراد کو اس نوٹیفکیشن کی سمجھ نہیں آئی اور ہاں اس کا تعلق ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کے ٹرن آن یا آف ہونے سے نہیں بلکہ اس کے لیے الگ سے سیٹنگ میں جاکر اسے ان ایبل کرنے کی ضرورت ہے۔کمپنی کے مطابق اکاؤنٹ کے لیے فیس بک پروٹیکٹ کو ان ایبل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ تک فیس بک کے اوسط صارف کے مقابلے میں زیادہ لوگوں کی رسائی کا امکان ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ہیکرز اکثر ایسے اکاؤنٹس کو ہدف بناتے ہیں جن کے بہت زیادہ فالوورز ہوں، اہم پیجز چلارہے ہوں یا کمیونٹی میں کسی قسم کی اہمیت حاصل ہو۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس کے دفاع کے لیے ہی ایڈوانسڈ سیکیورٹ پروگرام کو ان ایبل کرنے کی ضرورت ہے۔اس کو ان ایبل کرنے کے لیے فیس بک اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں سیکیورٹی اینڈ پرائیویسی پر کلک کریں۔وہاں سب سے اوپر ہی فیس بک پروٹیکٹ کا آپشن نظر آجائے گا جس پر گیٹ اسٹارٹڈ کے بٹن پر کلک کریں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button