
مشہور گیم پب جی کے دیوانوں نے لاہور میں ایک ریسٹورنٹ کھول لیا ہے ۔ رائیونڈ روڈ پر واقع اس ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم بپ جی گیم میں داخل ہو گئے ہیں ۔
دیواروں کی سجاوٹ بھی پب جی گیم کے کریکٹرز، گاڑیوں اور اسلحہ سے کی گئی ہے۔ پلاسٹک کے کریکٹرز، گنز اور گاڑیوں سے لوگوں کو انٹرٹین کیا جاتا ہے۔ برگرز کے نام بھی پب گیم کی گنز کے نام پر رکھے گئے ہیں۔ پیزہ لوورز اور پب جی کے دیوانوں کو بپ جی پیزہ بھی ملے گا۔
وِنر وِنر چِکن ڈِنر کے انداز میں سب کو کھانا فراہم ہو گا۔ کچھ دنوں تک ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں سب لوگ حصہ لے سکیں گے۔ٹورنامنٹ کے فاتح کو ایک کھانا انعام کے طور پر بھی دیا جائے گا۔