اخبارسائنس و ٹیکنالوجی
میکسیکو میں روبوٹ نے کورونا مریضوں کی ذمہ داری سنبھال لی
اگست 24, 2020 |
9:05 صبح

میکسیکو کے ایک اسپتال میں روبوٹ نے ڈاکٹروں کے شانہ بشانہ کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سنبھال لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت سے لیس ٹیمی نامی روبوٹ طبی عملے کا ایک متحرک رکن ہے۔ جو محفوظ فاصلے سے ڈاکٹروں کو مرض کی تشخیص اور مریضوں کی دیکھ بھال میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
اس ربورٹ میں مونیٹر، کیمرا، مائیکروفون نصب ہیں، اسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلایا جاسکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روبوٹ ڈاکٹروں کو اسپتال میں کورونا کے اثرات سے محفوظ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے