fbpx
اخبارشہر شہر سے

گوجرانوالہ: یوٹرن لیتے ہوئے پولیس وین نالے میں گر گئی

اگست 24, 2020 | 9:57 صبح

گوجرانوالہ (لمحہ ای خبار) گوجرانوالہ میں پولیس وین سیوریج نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 5 پولیس اہلکار اور 2 ملزمان زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ تتلے عالی روڈ پر بیگ پور کے قریب پیش آیا جہاں تھانہ سبزی منڈی کی پولیس وین شیخوپورہ میں ریڈ کے بعد واپس آ رہی تھی کہ یوٹرن لیتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث وین سیوریج نالے میں گر گئی۔

پولیس وین نالے میں گرنے کے نتیجے میں وین میں سوار ڈرائیور سمیت 5 پولیس اہلکار اور 2 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس وین کو بھی نالے سے نکال لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button