fbpx
اخبارشہر شہر سے

میانوالی، سینئر سیاستدان حمید گل روکھڑی انتقال کرگئے

اگست 24, 2020 | 10:12 صبح

میانوالی : سینئرسیاستدان اور سابق صوبائی وزیر حمید گل روکھڑی انتقال کرگئے ،چودھری شجاعت ،چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے ان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان حمید گل روکھڑی انتقال کرگئے ،وہ لاہور میں حمید لطیف ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے پانچ بجے فٹبال سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی ۔

چودھری برادران نے سابق رکن اسمبلی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے،چودھری پرویزالٰہی کاکہنا ہے کہ گل حمید روکھڑی انسانیت کے درد رکھنے والی شخصیت تھی ،چودھری شجاعت نے کہاکہ گل حمید روکھڑی کو سیاسی و سماجی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button