Tickerشہر شہر سے

پٹرول مہنگا ہوتے ہی وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔۔شوکت ترین کو کون سانیا عہدہ دیاگیا؟نوٹیفکیشن جاری،عوام کیلئے بڑی خبر

اکتوبر 18, 2021 | 12:52 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چھ ماہ تک پاکستان کے وزیر خزانہ رہنے والے شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق شوکت ترین کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے ،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔شوکت ترین نے 17 اپریل 2021 کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھایا تھا

، عوامی نمائندہ نہ ہونے کے باعث شوکت ترین کے عہدے کی مدت زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تھی جو گزشتہ روز ختم ہو گئی ۔ جس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے شوکت ترین کو اپنا مشیر بنا لیا ۔ امید کی جاتی ہے کہ اب وہ بطور مشیر قومی خزانے کے معاملات کو دیکھیں گئے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button