Tickerسدا بہار

ڈی جے بٹ کیساتھ تحریک انصاف نےکیا  کر دیا۔۔۔ ہوشربا انکشافات۔۔۔ گاڑی سے موٹر سائیکل پر آ گئے

اکتوبر 18, 2021 | 3:51 شام

ڈی جے بٹ کیساتھ تحریک انصاف نےکیا  کر دیا ۔۔۔ہوشربا انکشافات۔۔۔گاڑی سے موٹر سائیکل پر آ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) دھرنے اوراحتجاج کے دوران تحریک انصاف کو ساﺅنڈ سسٹم مہیا کرنیوالے ڈی جے بٹ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر موٹر سائیکل پر آگئے ہیں کیونکہ ان کی واجب الادا رقم بھی تحریک انصاف نے معاف کروالی ۔

تفصیلات کیمطابق ’’روزنامہ پاکستان‘‘ سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جے بٹ نے کہا کہ گاڑی میں ایک دن کاخرچ دو ہزار روپے روزانہ تک جا پہنچا تھا اور پٹرول افورڈ نہیں ہوتا جس کیوجہ سے موٹرسائیکل لینا پڑا۔

عمران خان سے واجب الادا رقم کے بارے میں سوال کے جواب میں ڈی جے بٹ کاکہناتھا،’’23جولائی 2015ءکو عمران خان نے وہ ساری رقم معاف کروالی تھی کہ پچھلے پیسے چھوڑ کر آگے چلیں  اور ہم تحریری طورپر پیسے معاف کرچکے ہیں‘‘۔

مکمل انٹرویو نیچے دیے گئے لنک پر دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں:

https://dailypakistan.com.pk/18-Oct-2021/1354689

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button