fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

نوازشریف کی رپورٹوں میں کوئی جعل سازی نہیں ہوئی،وزیر صحت پنجاب

اگست 24, 2020 | 10:27 صبح

لاہور(لمحہ ای خبار) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس میں جعل سازی کی باتوں کو مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کی رپورٹس میں کوئی جعل سازی نہیں ہوئی، اس کی وجہ یہ ہے کہ سیمپلز کی باقاعدہ تصدیق سرکاری کے علاوہ نجی لیبز سے بھی کی گئی اور تقریبا سب کی رپورٹس ایک جیسی آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری تھی کہ یقینی بنائیں رپورٹس تصدیق شدہ ہوں ہم نے یہ معلومات میڈیا سے بھی شیئر کیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ اس وقت دماغ میں جو شکوک پیدا ہورہے ہیں وہ جو ن لیگ اور نوازشریف نے جو رویہ اختیار کیا اس سے تکلیف ہورہی ہے، یہ ایک اخلاقی تقاضہ ہے کہ مجرم ہونے کے باوجود انہیں سہولیات دیں اور ان کا علاج کرایا لیکن ان ساری باتوں کے بعد اس طرح کی باتیں ہونا تکلیف دہ چیزیں ہیں۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ اگر نوازشریف مقررہ وقت پر واپس آجاتے یا پھر وہاں اپنا علاج کراتے تو یہ شکوک و شبہات پیدا ہی نہیں ہوتے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button