Tickerصحت افزا

پیٹرول کے بعد دودہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاری۔۔۔عوام 20 ،30 نہیں  بلکہ آسمان کو چھوتی قیمت کی تیاری کر لے

اکتوبر 18, 2021 | 4:54 شام

پیٹرول کے بعد دودہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاری۔۔۔عوام 20 ،30 نہیں  بلکہ آسمان کو چھوتی قیمت کی تیاری کر لے

 

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز شاکرعمرگجر نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں دودھ کی قیمت 40سے 45 روپے بڑھنے جارہی ہے۔

صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز شاکرعمرگجر نےایک انٹرویومیں کہاکہ وفاقی حکومت ہماری ضروریات کی 45فیصداجناس اور مویشیوں کیلئے اُگایا جانے والا چارہ برآمدکردیتی ہے۔

شاکرعمرگجر نے کہا کہ مرحلہ واردودھ کی قیمتوں میں اضافہ ملک بھرمیں کریں گے۔پہلے مرحلے میں سندھ میں اور دوسرے مرحلے میں لاہور میں دودھ کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔

صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز نے کہا کہ پورے ملک میں دودھ کی قیمت 40سے45روپے بڑھنے جارہی ہے ، حکومت چاہے تودودھ کی قیمتیں کم بھی ہوسکتی ہیں لیکن اس کیلئے وفاقی حکومت کو گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کوختم کرنا ہوگا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button