Tickerایتھلیٹ کارنر

بھارت سے پاکستانی کرکٹ پھر ہضم نہ ہوئی۔۔۔ ٹی ٹوئنٹی میچ ختم کرنے کا مطالبہ

اکتوبر 18, 2021 | 5:24 شام

 

بھارت سے پاکستانی کرکٹ پھر ہضم نہ ہوئی۔۔۔ٹی ٹوئنٹی میچ ختم کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کیمطابق بھارتی یونین منسٹر گری راج سنگھ کیجانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کے تناظر میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر گری گراج سنگھ کا کہنا تھا،’’موجودہ حالات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا شیڈول میچ نہیں ہونا چاہیے‘‘۔بھارتی وزیرکیساتھ دیگر دو وزرا ءنےبھی پاک بھارت میچ منسوخ کرانے کیلئے اس پر کابینہ میں بحث کا مطالبہ کیاہے۔

گری راج سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ دنوں میں ہونیوالے میچ کو کسی اورسوچ کیساتھ دیکھنے کی ضروررت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اسوقت اچھے نہیں ہیں۔

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان زبردست میچ  24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائیگا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button