Uncategorized

ہزارنہ 1500،سونے کی فی تولہ قیمتوں میں کتنااضافہ ہو گیا،بیگم کے طلبگاروں اورسونے کے خریداروں کے لیے بری خبرآگئی

اکتوبر 18, 2021 | 10:23 شام

کراچی(نیوز ڈیسک)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1767 ڈالر پر آگئی، اس کے برعکس پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت

میں بالترتیب 1700 روپے اور 1457 کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 19 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 2 ہزار 623 روپے کردی گئی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button