Tickerنیا دن نئی امید

اشیاء خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں۔۔۔حکومت کوآخرکارعوام کاخیال آہی گیا۔۔ قوم کوخوشخبری سنادی گئی

اکتوبر 18, 2021 | 10:30 شام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی اور معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں انہیں ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر ٹیکسز کم کرنے کا

فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا حکم دیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button