آج کا ایشو

سولہ ایف 16طیارے۔۔امریکہ نے بڑی پیش کش کردی

اکتوبر 18, 2021 | 10:40 شام

انقرہ (نیوز ڈیسک )ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ امریکا نےایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں کی گئی سرمایہ کاری کے بدلے میں انقرہ کوایف 16 جنگی طیارے فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ امریکی موقف میں تبدیلی ترکی کی جانب سے روس کے فضائی دفاعی نظام ایس400 خریدنے کا نتیجہ بتائی جاتی ہے۔ واشنگٹن انقرہ کو بار بار روسی دفاعی نظام کی خریداری پر خبردار کرچکا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی طرف سے نئے ایف 16 کا معاملہ ایف 35 سے منسلک کیا گیا ہے۔ تاہم ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے امریکا کو ایف 35 طیاروں کی خریداری کے عوض 1.4 ارب ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔ایردوآن نے وضاحت کی کہ نئے جنگی طیاروں ک ےحصول کی درخواست انقرہ کی دفاعی ضروریات کے پیش نظر کی گئی…

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button