fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

انگلش کرکٹر اولی پوپ کندھے کی انجری کا شکار

اگست 24, 2020 | 12:01 شام

ساؤتھمپٹن میں جاری پاکستان بمقابلہ انگلینڈ میں حصہ لینے والے انگلش کرکٹر اولی پوپ کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے۔

اولی پوپ کی انجری کے بعد اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ کو اضافی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پال کولنگ ووڈ ضرورت پڑنے پر گراؤنڈ میں پانی لے جانے کی ذمہ داری انجام دیں گے۔

ساؤتھمپٹن میں جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے 583 رنز کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 273 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی کپتان اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 141 رنز کی ناقبل شکست اننگز کھیلی، تاہم یہ اننگز بھی ٹیم کو فالو آن سے نہیں بچاسکی۔

میچ کے تیسرے روز پاکستان نے 24 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی بیٹنگ شروع کی تو اسے جلد ہی پہلے فواد عالم اور پھر اسد شفیق کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button