fbpx
اخبارسوشل میڈیا

ٹوئٹر کے ڈائریکٹ میسج میں نیا فیچر شامل

اگست 24, 2020 | 12:34 شام

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے حال ہی میں اپنے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جس کے بعد اب صارف کو میسج بھیجنے والے نامعلوم شخص کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی معلوم ہوں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر نے صارفین کو اپنے ’ٹوئٹر سپورٹ‘ اکاؤنٹ سے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کے نئے فیچر کو سائٹ میں شامل کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق ’اب صارف کو جب بھی ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) ریکویسٹ موصول ہوگی تو ساتھ ہی میسج کرنے والے شخص کے اکاؤنٹ کی تفصیل بھی سامنے آئے گی‘۔

App version of the message request inbox with some requests including a list of connections

نئے فیچر کے تحت ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم)  ریکویسٹ موصول ہونے والے شخص کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ آپ ٹوئٹر پر اس شخص سے کیسے جُڑے (کنیکٹ) ہیں۔

App version of an opened message request, with the sender’s profile info at the top, the message below, and buttons to “Block or report”, “Delete”, or “Accept” the request at the bottom of the screen

جیسے ہی کوئی بھی صارف  ریکویسٹ میسج پر ٹیپ کرے گا تو اسے فوراً میسج بھیجنے والے شخص کی پروفائل کی معلومات بھی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ اس فیچر کے آنے سے قبل صارف کو  ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) ریکویسٹ  بھیجنے والے شخص کی پروفائل کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button