fbpx
آج کا ایشواخبار

نوازشریف کا علاج کون کر رہاتھا ،نیب نے بتا دیا

لاہور: نیب کا کہنا ہے کہ نیب میں پنجاب حکومت کے مقرر کردہ ڈاکٹر زیر تفتیش ملزمان کا علاج کرتے ہیں اور نواز شریف کے علاج پر بھی وہی ڈاکٹرز مامور تھے۔

اگست 25, 2020 | 6:55 صبح

لاہور(لمحہ ای خبار) نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ  نوازشریف کی حراست کے دوران بھی نیب میں حکومت پنجاب کے ڈاکٹرز ہی ڈیوٹی پر تھے۔ نیب ذرائع کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پنجاب حکومت کے ڈاکٹرز سے رابطہ کیا جاتا ہے جب کہ نیب میں بھی پنجاب حکومت کے ڈاکٹرز تعینات ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔

گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن کی اسٹریٹس پر بیٹے کے ساتھ چہل قدمی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس پر حکومت کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بناکر چلے گئے، انہیں واپس لانا ضروری ہوگیاہے۔

جب کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس سے متعلق بھی بعض حکومتی وزرا نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے تاہم وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس میں جعل سازی کی تردید کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button