Tickerسب کے لیے سب کچھ

قرض بحالی پروگرام کیلئے آئی ایم ایف نے مزید شرائط عائد کر دیں

پاکستان  پہلے ہی آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان چکا

اکتوبر 23, 2021 | 6:31 شام

قرض بحالی پروگرام کیلئے آئی ایم ایف نے مزید شرائط عائد کر دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر مزید شرائط عائد کر دیں جبکہ وزارت خزانہ ذرائع کیمطابق  پاکستان  پہلے ہی آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان چکا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کیمطابق  آئی ایم ایف نے ذرائع وزارت خزانہ کے پلان کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے  وزارت خزانہ کو معاشی اہداف پر نظرثانی کی تجویزدی اور شرح سود بڑھانے کیساتھ ساتھ ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کرنے کی شرائط عائد کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض بحالی کیلئے نجکاری پروگرام پر عملدرآمد، پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط اور پاکستان کو ٹیکس محاصل بڑھانے کے اقدامات یقینی بنانا ہونگے ۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کیمطابق قرض پروگرام بحالی کیلئے پاکستان کو نئی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا اور بحالی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف بورڈ کریگا۔

ترجمان مشیرخزانہ مزمل اسلم کیمطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اورجیسے ہی مذاکرات مکمل ہونگے، اُ ن کا اعلامیہ جاری کردیا جائیگا ۔

مزمل اسلم نے کہاکہ جاری مذاکرات کے دوران ناکامی کی خبر دینا بھی درست نہیں، اس کے علاوہ جو خبر چل رہی ہے وہ وزارت خزانہ کا موقف نہیں ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button