دلچسپ و عجیب

شوہر کو دوسری لڑکی کے ساتھ جم کرتے دیکھ لیا ۔۔ خاتون نے کیسے اپنے شوہر کی چپلوں سے پٹائی لگائی

اکتوبر 23, 2021 | 7:55 شام

شوہر بیوی کی لڑائی کوئی بڑی بات نہیں یہ تو روزمرہ زندگی میں چلی رہتی ہے۔ لیکن اگر شوہر اور بیوی کے درمیان لڑائی کا سبب کوئی غیر لڑکی بنے تو جھگڑا شدت اختیار کر ہی جاتا ہے۔ ایسے ہی ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے شوہر اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ کی چپلوں سے دھنائی کر ڈالی۔ جب شوہر اور اس کی دوست کی درگت بنائی جا رہی تھی تب کسی نے موقع دیکھ کروہ مناظر موبائل میں قید کر لیے اور پھر ویڈیو سوشل میڈیا پر
شئیر کر ڈالی۔ خاتون کو جِم میں اپنے شوہر کی کسی لڑکی کے ساتھ ہونے کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوراً اپنی بہن کے ساتھ جم میں دھاوا بول دیا۔ آغاز میں تو مذکورہ شخص کی اہلیہ نے اپنے شوہر کو خوب باتیں سنائیں اور لڑکی کو شوہر کی گرل فرینڈ کہا جس پر شوہر نے اہلیہ کے سارے الزامات مسترد کردیے اور اسے برا بھلا کہنے لگا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی کا معاملہ پیش آگیا۔ شوہر کی بیوی نے اپنی چپل اتار کر شوہر اور لڑکی دونوں کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button