سوشل میڈیا

وقار ذکا کی شاہ رخ خان کوانوکھی تجویز

اکتوبر 23, 2021 | 8:02 شام

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر و معروف میزبان وقار ذکا نے بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کو فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہو جانے کی تجویز دے دی ہے۔معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر پچھلے تین ہفتوں سے مسلسل خبروں میں ہیں۔ 2 اکتوبر 2021ء کو بھارتی نارکوٹکس بیورو نے ایک کروز پارٹی میں منشیات کے

استعمال پر 23 سالہ آریان خان کو حراست میں لیا تھا۔ تب سے شاہ رخ خان اور ان کی فیملی موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔وقار ذکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ
ٹوئٹر پر اداکار شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔وقار ذکا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت جو کچھ آپ کی فیملی کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب فضول ہے اور میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button