Tickerوومنزہ

رات گئے سنسان سڑک پر اکیلی لڑکی کی سکوٹی بند ہو گئی اور پھر۔۔۔لڑکی  پوری کہانی سنا نے پر مجبور

خاتون صحافی شازیہ سعید

اکتوبر 23, 2021 | 8:30 شام

 

 

رات گئے سنسان سڑک پر اکیلی لڑکی کی سکوٹی بند ہو گئی اور پھر۔۔۔لڑکی  پوری کہانی سنا نے پر مجبور

 

 

لاہور (ویب ڈیسک ) خاتون صحافی شازیہ سعید نے ٹوئٹر پر دو نوجوان لڑکوں کیساتھ رات کے وقت تصویر بنا کر اپ لوڈ کی اور بتایا کہ کس طرح اُن لڑکوں نے اُس کی مدد کی جب کوئی اُن کیلئے اپنی گاڑی تک نہیں روک رہا تھا ۔

 

 

صحافی شازیہ سعید نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ،”لوگ سوچ رہے ہونگے کہ یہ لڑکے کون ہیں اور میں اِن کیساتھ کیا کر رہی ہوں۔ یہ میرے لئے فرشتوں سے کم نہیں تھے۔ آج رات کو آفس سے واپسی پر جو کہ 9 بجے ہوئی میری سکوٹی ایک دم بند ہو گئی۔“

 

 

”بہت کوشش کی لیکن نہ جی اس نے نہیں چلنا تھا۔جس سڑک پہ کھڑی تھی ٹریفک تو تھی وہاں لیکن اندھیرا بھی تھا اور رش نہیں تھا۔۔ تبھی کہیں سے ایک لڑکا میری مدد کیلئے آیا،وہ لڑکا ان دونوں میں سے نہیں ہے کیونکہ اس نے تصویر بنوانے سے انکار کردیا ۔ خیر اس کو میں نے کک لگانے کے لئے بولا کیوں کہ سکوٹی کی کک مجھ سے نہیں لگتی۔۔۔ اس سے بھی نہیں لگی تو لگا شائد اس میں بھی میری طرح زور نہیں ہے۔ تبھی موٹر سائیکلز پہ سوار کچھ لوگوں کو روکنا شروع کیا تو کوئی نہیں رکا ، سیدھے ہاتھ پہ کھڑا لڑکا پہلے تو چلا گیا پھر واپس آیا وجہ پوچھی۔ میں نے اسے بھی کک لگانے کا بولا۔

 

 

ان حالات میں بھی لوگ ایسے مدد کرتے ہیں۔۔۔ میں سچ میں اِن لوگوں کی شکر گزار ہوں اور اسوقت سے سوچ رہی ہوں کہ آخر اس واقعہ سے اللہ مجھے کیا بتانا چاہ رہے ہیں۔

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button