fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

احسن اقبال کا کمال ، ایک دن پہلے ہی عدالت پہنچ گئے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال اپنے کیس کی سماعت سے ایک روز قبل ہی غلطی سے احتساب عدالت پہنچ گئے۔

اگست 25, 2020 | 7:59 صبح

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں پیشی کے لیے عدالت پہنچے جس پر عدالت کے عملے نے انہیں بتایا کہ آپ آج غلطی سےاحتساب عدالت آگئےہیں ، آپ کے کیس کی سماعت توکل ہے۔

عدالتی عملے کےبتانے پر رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال واپس چلےگئے۔

اس سے قبل جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کنفیوژن کا شکار ہے، یہ حکمران ملک کا ہر شعبہ تباہ کررہے ہیں، ان سے ملک چل نہیں رہا یہ دوسروں میں اپنے مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button