fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

حاصل بزنجو کے انتقال سے خالی سینیٹ نشست کےلیے ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری

اگست 25, 2020 | 8:04 صبح

اسلام آباد: نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجوکے انتقال کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق حاصل بزنجوکے انتقال کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی۔

الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 27 اور 28 اگست کو جمع کرائے جاسکیں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 5 ستمبرکو جاری کی جائے گی، امیدوار اپنےکاغذات 6 ستمبر تک واپس لےسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button