fbpx
اخبار

کراچی میں بارش اور کتنے دن ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہ سکتا ہے

اگست 25, 2020 | 8:15 صبح

کراچی ( لمحہ ای خبار) ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا  کہنا ہےکہ ہوا کے کم دباؤ نے زیریں سندھ سمیت کراچی کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، تیز بارش کا سلسلہ مزید 2 سے 3 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے، دو سے تین گھنٹے برسنے کے بعد مزید تیزبارش کا سلسلہ دیر شام یا رات میں دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کو آگے بڑھنے میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں جس سے کل بھی شہر میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے اور بارش کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button