fbpx
اخباروومنزہ

ماہرہ خان کے خاص آملیٹ کی ترکیب

اگست 25, 2020 | 8:23 صبح

ناشتے میں اگر چائے کے ساتھ گرما گرم مزیدار آملیٹ ہو تو دن کا آغاز  اچھا ہو جاتا ہے اور پورا دن خوشگوار گزرتا ہے۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں سے خاص آملیٹ کی ریسیپی شیئر کی ہے جسے اب آپ بھی بنا سکتے ہیں۔

تو چلیں جانتے  ہیں اداکارہ ماہرہ خان کے خاص آملیٹ کی ریسیپی کیا ہے جسے بنا کر آپ بھی اپنے دن کا آغاز اچھا کرسکتے ہیں۔

آملیٹ کی ترکیب

 آملیٹ بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر  اس میں تھوڑی سی پیاز، ٹماٹر، نمک، کالی مرچ اور چاپ ہری مرچ ڈال دیں۔

 اب ان تمام چیزوں کو اچھی طرح اتنا پکالیں لیں کہ سب آپس میں یکجا ہوجائیں۔

 اب 2 انڈوں میں تھوڑا سا نمک ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور ایک دوسرا پین لیجیے اور اس میں تھوڑا سا تیل گرم کر کے پھینٹے ہوئے انڈے ڈال دیجیے۔

4۔ جیسے ہی انڈے ایک طرف سے پک جائیں تو اس کے بیچ میں پکی ہوئی پیاز اور ٹماٹر والے مصالحے کو ڈال دیں اور پھر اس پر چیز (پنیر) کی سلائس ڈال کر اسے رول کی طرح ریپ کر دیں۔

5۔ اب ریپ کیے ہوئے آملیٹ کو دونوں طرف سے پکائیں اور پھر اسے بیچ سے کاٹ کر سرو کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button