fbpx
اخبارلائم لائٹ

جان کو خطرہ ہے، صبا قمر اور بلال سعید نےاستثنیٰ مانگ لیا

لاہور: اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی۔

اگست 25, 2020 | 8:29 صبح

لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی درخواست ضمانت پر ہوئی۔

صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صبا قمر اور بلال سعید کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا دونوں اداکار عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

عدالت نے اداکاروں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور تھانہ اکبری گیٹ میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button