Tickerآج کا ایشو

بریکنگ نیوز: آخر کار نئے ڈی کی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن  جاری ہو گیا

اکتوبر 26, 2021 | 6:30 شام

 

 

 

بریکنگ نیوز: آخر کار نئے ڈی کی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن  جاری ہو گیا

 

 

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)  وزیراعظم آفس کیجانب سے جاری نوٹیفیکیشن کیمطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات ہو گئے ہیں ۔نو ٹیفیکیشن کیمطابق ڈی جی آئی ایس آئی 20 نومبر سےاپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔

 

 

 

واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو پاک فوج میں تقرر و تبادلے کیے گئے تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج میں اعلی سطحی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دی تھی۔6 اکتوبر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا نیا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کیا گیا تھا۔

 

 

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button