عمرکوٹ اور اس کے گردونواح کے چھوٹے بڑے گائوں گوٹھوں میں تیز بارش

عمرکوٹ(نمائندہ لمحہ ای خبار)عمرکوٹ اور اس کے گردونواح کے چھوٹے بڑے گاؤں گوٹھوں میں تیز طوفانی بارش کا سلسلہ 20گھنٹے سے جاری ہےجس کے باعث عمرکوٹ شہر کے نشبیبی علاقے زیر آب آگئے، تیز ہواؤں کےساتھ جاری برسات سے کچے مکانات کو شدید نقصانات کی اطلاعات پانچ مختلف مکانات کی چھتیں اوردیواریں گرنےسے چارافرادزخمی ہوگئے، شدید بارشوں کےباعث عمرکوٹ میں گذشتہ سولہ گھنٹوں سے بجلی غائب گھروں میں عوام شدید پریشانی اور مشکلات کاسامنا علاقے میں پینے کےپانی کی قلت عمرکوٹ شہرمیں مسلسل جاری شدید بارش کےباعث تھربازار بس سٹینڈ سول ہسپتال سمیت دیگر علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، انتظامیہ شہر سے پانی نکالنے میں بری طرح ناکام بارش کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا ۔

حیسکو کی جانب سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے ، عائشہ مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے چپل اسٹور جل کر خاکستر ہوگیا شارٹ سرکٹ کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان خاکستر ہونے والا چپل اسٹور سروپ سنگھ مالھی نامی شخص کا تھا فائر بریگیڈ کے فائر فائٹر نےبڑی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایاعمرکوٹ ضلع کی تحصیلوں سامارو ،کنری،پتھورو اور عمرکوٹ میں گذشتہ روز سے جاری تیز بارشوں سے فصلوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے تقریباً گذشتہ سولہ گھنٹوں سے بجلی غائب ہونے سے پینے کےپانی کی شدید قلت ہوگی ہے شدید بارش کےباعث لوگ اپنے گھروں میں محدود ہوکر رہ گے ہیں غالب امکان ہےکہ اگر اسطرح ہی چند گھنٹے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا تو شدید ضلعی انتظامیہ کو عمرکوٹ میں ایمرجنسی لگانا پڑے ۔