
پولیس کے مطابق واقعہ ساہیوال کے نواحی گاؤں میں پیش آیا ۔ جہاں زہریلہ مشروب پینے سے چار افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ اسپتال پہنچ کر دو بچے دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے بچے سگے بھائی ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہزہریلے مشروب سے متاثر ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جاں بحق بچوں کی بہن اورچچا ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
ساہیوال کے تھانہ ڈیرہ رحیم کی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پتہ چل سکے گا کہ بچوں کی ہلاکت کیسے ہوئی۔