
سکول ایجوکیشن پنجاب کے وزیر ڈاکٹر مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اضافی 6 ہزار اساتذہ کو ضرورت کےمطابق دوسرے اسکولوں میں بھجوایا ہےجبکہ ایک سال کے اندر ریٹائرڈ ہونے والوں اور معذور افراد کو کہیں ٹرانسفر نہیں کیا۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ملتان روڈ پر ہاوسنگ سوسائٹی میں تمام اساتذہ کو ڈسکاؤنٹ پر پلاٹ دیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ او لیول پیپرز کی رجسٹریشن کے لیے سکولز انتظامیہ والدین کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، کلاسز ڈبل شفٹ میں ہوں گی یا باقی طالبعلم دوسرے روز آئیں گےاس بات کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ہر طالبعلم گھر سے ماسک پہن کر آئے گا، انہوں نے کہا کہ ماسک، صابن، ہینڈ سینی ٹائزر اور دیگر سامان پر 7 ارب روپے خرچ ہوگا، محکمہ تعلیم کہاں سے اتنا بل دے گا؟
اس کے علاوہ ڈاکٹر مراد راس نےمزید کہا کہ ٹیچرز کا کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا، ٹیچرز تین دن پہلے کا ٹیسٹ ساتھ لائیں گے۔