fbpx
آج کا ایشواخبار

کراچی میں سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس پر ریکارڈ

اگست 26, 2020 | 6:26 صبح

محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں کل صبح 8 بجے سے آج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس میں 134 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں 122 ملی میٹر، ناظم آباد میں 91 اعشاریہ 1 ملی میٹر ، صدر میں 88 ملی میٹر، لانڈھی میں 84 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اولڈ ایئر پورٹ پر 80 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 78 اعشاریہ 8 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 71 اعشاریہ 9 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس پر 68 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ جناح ٹرمینل پر 67 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 49اعشاریہ 8 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 46 اعشاریہ 4 ملی میٹر اور کیماڑی میں 23 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button