fbpx
آج کا ایشواخبار

کراچی میں بارشوں کا 90 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹا ہے، سعید غنی

ایم کیو ایم کراچی کی تباہی کا باعث 2001قانون کی واپسی چاہتی ہے، ایسا نہیں ہو گا، وزیر تعلیم سندھا

اگست 26, 2020 | 6:36 صبح

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا 90 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹا ہے، جب 8 گھنٹے تک بارش ہوگی تو سڑکوں پر پانی ضرور رکے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کچھ آبادیوں اور سڑکوں پر پانی موجود ہے، یہ ممکن ہی نہیں کہ اتنی زیادہ بارش ہو اور سڑکوں پر پانی جمع نہ ہو۔

سعید غنی نے کہا کہ کراچی کو پلاننگ کے بغیر آباد کیا گیا اس لئے یہاں مسائل ہیں، سندھ حکومت نے جتنے انڈر پاس بنائے کسی ایک میں پانی جمع نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 2001 ء کے قانون سے تباہی ہوئی ہے، اگر ایم کیو ایم سمجھتی ہے 2001 ء کا قانون دوبارہ واپس آئے گا تو ایسا نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button